9 جولائی 2013 - 19:30

سعودی عرب کے بادشاہ نے سعودی عرب میں سیاسی جماعت کو تشکیل دینے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو تشکیل دینےسے ملک میں بحران پیدا ہوجائےگا۔

ابنا: سعودی عرب کے بادشاہ نے سعودی عرب میں سیاسی جماعت کو تشکیل دینے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو تشکیل دینےسے ملک میں بحران پیدا ہوجائےگا۔ سعودی عرب کے ملک عبد اللہ نے کہا کہ ہم بعض انتہا پسند جماعتوں کو ملک میں عدم استحکام پید کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انتہا پسند جماعتیں اسلام کو اپنے ذاتی اور شخصی مفاد کے لئے استعمال کررہی ہیں واضح رہے کہ سعودی عرب میں اخوان المسلمین سے قریب علماء نے حال ہی میں سعودی بادشاہ سےملک میں سیاسی اصلاحات لانے مطالبہ کیا تھا جسے سعودی بادشاہ نے رد کردیا اور ادھر مصر میں بھی اخوان المسلمین کی حکومت کو سیاسی منظر نامہ سے غائب کردیا۔

.....

/169